NPG Media

انٹربینک میں روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا

Photo Credit: The Express Tribune

کراچی: (این پی جی میڈیا) انٹربینک میں ڈالر کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے جس کے بعد روپیے کی قیمت مستحکم ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی روپیے کی قدر بڑھنے لگی ہے جبکہ ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے سے بیرونی قرضوں میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا  ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری کے مہینے میں انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر ہوگئی تھی، جو کہ انٹر بینک میں یہ ڈالر کی 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح تھی۔

گزشتہ سال بھی جون میں ڈالر نے کی قدر بڑھ گئی تھی اور ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک ہو گئی تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 10 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal