NPG Media

مقبوضہ کشمیر: میرواعظ عمرفاروق پر عائد پابندیاں ختم 

File Photo

سری نگر: (این پی جی میڈیا) وادی کشمیر کی قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے حکام نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے صدرمیرواعظ عمر فاروق پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد  ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اُن سینکڑوں کشمیری سیاست دانوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور تاجروں میں شامل تھے جنہیں 5 اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا، ان میں سے کئی افراد رہا کیے جا چکے ہیں جب کہ کئی دوسرے اب بھی نظر بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر واعظ کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ہٹائی گئی ہیں لیکن ان کے گھر کے باہر پولیس کی گاڑی اسی طرح کھڑی ہے جیسے پچھلے ڈیڑھ سال سے کھڑی تھی۔

جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی ختم کردہ گئی ہے، اب وہ آزاد ہیں۔

 

 

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میرواعظ کی بلاجواز حراست سے رہائی پر خوش ہوں،، میں امید کرتی ہوں کہ جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں میں بند سینکڑوں کشمیریوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا، یہ صحیح وقت ہے کہ ان کو ان کے خاندانوں سے ملایا جائے۔

متضاد میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ جموں و کشمیر میں درجنوں مذہبی، سماجی اور ملی تنظیموں پر مشتمل اتحاد ‘متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر’ نے فیصلہ لیا ہے کہ اگر حکومت نے واقعی مجلس کے امیر اعلیٰ و سرپرست میر واعظ مولوی عمر فاروق کی خانہ نظر بندی ختم کی ہے تو وہ آنے والے جمعہ کو سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں اپنا معمول کا خطبہ بحال کریں گے۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal