NPG Media

سعودی اتحادی فورسز نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

فوٹو: اے پی

ریاض: سعودی عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہرخمیس مشیط پر کیا جانے والا ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے سعودی عرب کے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنوبی شہر خمیس مشیط پر حوثیوں کی جانب سے کیا جانے والا ڈرون میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر جدہ میں سعودی آرامکو آئل فیلڈ پر میزائل فائر کیا گیا جسے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔

یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے کہا گیا  کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کی ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحی ساری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ باغیوں نے ارامکو تیل تنصیب کو نئی قسم کی قدس۔2 کروز میزائل کا نشانہ بنایا ہے

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سیٹلائٹ تصویر بھی منسلک کی ہے جو شمالی جدہ میں ارامکو کی تیل تنصیبات سے مشابہ ہے۔ یہاں ٹینکوں میں تیل کا ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal