NPG Media

بھارتی کسانوں کا احتجاج :اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

Photo Credit: India Today

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارتی کسانوں کا احتجاج مودی کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے احتجاجی کسانوں نے مودی سرکار کی درگت بنانے کی ٹھان لی ہے اور اپنے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے۔

Farmers protest live updates, Delhi borders, Burari ground, Singhu Tikri border, farm laws protest | India News – India TV

اطلاعات ہیں کہ بھارت کے احتجاجی کسانوں نے کل ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ دلی کے دھرنوں میں مستقل رہنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دلی کے دھرنوں میں مظاہرین کیلئے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے،جبکہ کاشکاروں نے اپنے واٹرپمپ لگا لئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین لاپتہ ہوگئے ہیں اور  جس کی وجہ سے اُن کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

Indian farmers march on Delhi in protest against agriculture laws

معاملات اس وقت خراب ہوئے جب بڑے پیمانے پر ٹریکٹر ریلی میں شریک ہزاروں کسان دہلی میں داخل ہو گئے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

درجنوں افسران زخمی ہوئے اور مظاہرین میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ کسانوں کے گروپ اور یونین کے رہنماؤں نے تشدد کی مذمت کی لیکن کہا کہ وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

کہا جارہا ہے کہ ٹریکٹر ریلی سے قبل دباؤ میں نظر آنے والی بھارتی حکومت اب کسان تحریک ختم کرانے کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔

India farmers: The viral image that defines a protest

جبکہ کئی کسان تنظیموں نے کسان تحریک سے پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ تین ماہ سے جاری یہ احتجاج نریندر مودی کو درپیش اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

مودی حکومت نے قوانین کو معطل کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن کسانوں کا مطالبہ یے کہ ان کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا جائے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal