NPG Media

میانمار: فورسز مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاون بند کریں، اقوام متحدہ

فائل فوٹو

نیپیداو: اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز احتجاج کرنے والوں کیخلاف تشدد پر مبنی کارروائیاں بند کریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق سربراہ مشیل باشیلیٹ نے میانمار کی سکیورٹی فورسز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہے کہ وہ پر امن مظاہرین کے خلاف قابل مذمت کریک ڈاؤن کا سلسلے کو بند کریں۔

مشیل باشیلیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران 1700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 29 صحافی بھی شامل ہیں۔

 میانمار کی فوج سے امن کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر گرفتار شدہ تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

 میانمار میں فوج کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے دوران اب تک 54 افراد مارے جا چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal