NPG Media

نیوزی لینڈ میں خطرناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

فائل فوٹو

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ  کے شمال مشرقی علاقے میں 8.1 شدت کے خطرناک زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی  کی جانب سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ وارننگ کے بعد مقامی لوگوں نے علاقے سے انخلا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونامی آنے کی صورت میں سمندری پانی کی لہریں دس فٹ تک اونچی جا سکتی ہیں۔

نیوزی لیںڈ کی وزیراعظم جسندا آرڈرن کا کہنا ہے کہ بہت افسوفس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک بڑٰی قدرتی آفت سے گزر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ہی وقت میں زلزلے، سونامی اور کورونا سے نمٹنا پڑرہا ہے۔

خیال رہے کہ دس سال قبل نیوزی لیںڈ میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث  نیوزی لینڈ کے شہر کرسٹ چرچ  میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal