NPG Media

عالمی عدالت کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی تحقیقات شروع

فائل فوٹو

جنیوا: عالمی فوجداری عدالت نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کی خلاف ورزی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

 بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی افواج کے مظالم کی بغیر کسی خوف کے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فتوؤ بینسوڈا نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے 2019 میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کا فیصلہ اسرائیلی جنگی جرائم کی خلاف ورزیوں کے واضح شواہد مہیا کرتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کی جنگی جرائم کی تحقیقات کے آغاز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کا اسرائیل کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal