NPG Media

امریکا میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی

رائٹرز

واشنگٹن: امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو ترجیحی بنیادون پر ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ طالب علموں کو جلد از جلد تعلیمی اداروں میں واپس لانے کے لیے امریکا میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں میں تمام اساتذہ کو مارچ کے آخر تک کم از کم کورونا کی ایکا خوراک دی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا میں اساتذہ کی یونینز کورونا وبا کے کم ہونے تک سکولز کھولنے کے خلاف ہیں۔ یونینز کا موقف ہے کہ جب تک کورونا وبا کا اثر کم نہیں ہو جاتا سکولز نہیں کھولے جائیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے آخرتک کافی ویکسین دستیاب ہوں گی تاہم انہوں نے امریکیوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقراررکھنے پر بھی زوردیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal