NPG Media

سلمان خان اپنی گرل فرینڈ کو اردو سکھانے کے خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بگ باس 14 کے اختتام کے بعد ہونے والی پارٹی میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کی سب سے ملاقات کروائی اور یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ لولیا اردو سیکھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 14 کے مقابلے کا حصہ بننے والی عرشی خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ لولیا اردو سیکھیں۔

عرشی خان نے بتایا کہ بگ باس 14 کے بعد ہونے والی پارٹی میں سلمان خان نے ان کی ملاقات لولیا سے کروائی اور اسی دوران یہ سب باتیں کہیں۔

واضح رہے کہ بگ باس 14 کی سب سے دلچسپ کھلاڑی میں سے ایک عرشی خان اپنی اردو زبان کی وجہ سے بھی کافی چرچا میں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پارٹی میں لولیا کے سامنے عرشی خان کی خاصی تعریف بھی کی اور اسی وجہ سے وہ بے حد خوش ہیں۔

عرشی نے مزید بتایا کہ بگ باس 14 کے بعد پارٹی میں سلمان خان نے لولیا سے کہا کہ یہ عرشی ہیں اور ان کی اردو بہت اچھی ہے، لولیا میں چاہتا ہوں کہ تم بھی اردو سیکھو۔

واضح رہے کہ لولیا پلے بیک سنگر اور ٹی وی اداکارہ ہیں، جن کی پیدائش رومانیہ کے شہر لاسی میں ہوئی۔

گزشتہ چند عرصے سے لولیا سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر خبروں کی زینت بنی رہیں اور اکثر وہ سلمان خان کی فیملی کے ساتھ مختلف جگہوں پر بھی دیکھی جاتی ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal