NPG Media

چاند تو زمین پر نہیں آئے گا لیکن آپ چاند کا چکر ضرور لگا سکتے ہیں

File Photo

ٹوکیو: (این پی جی میڈیا) چاند کے بارے میں بہت رومانوی باتیں ہوگئیں، آئیں اب اصل میں چاند پر قدم رکھ کر چاند کی سیر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے ایک ارب پتی نے چاند کے گرد اپنی پرواز پر اپنے ساتھ مزید آٹھ افراد لے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

یوساکو میزاوا

یہ دلچسپ اطلاعات جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا کی جانب سے موصول ہوئی ہیں جو کہ سن 2023 میں اسپیس ایکس فلائیٹ پر چاند کے گرد چکر لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق جاپانی ارب پتی کی 8 افراد کو سپیس ایکس کی پرواز پر چاند کا مفت سفر کروانے کی پیش کش نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا کرر رکھ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں یوساکو میزاوا نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر طرح کے لوگ اس میں حصہ لیں۔

اس پیغام میں انھوں نے ایپلیکیشن فارم کی تفصیلات بھی واضح کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سفر کا سارا خرچہ وہ خود اٹھائیں گے، یعنی جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا۔

جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا نے مزید کہا کہ ’ڈئیر مون‘ نامی یہ مشن 2023 میں پرواز بھرنے والا ہے۔

اسکے علاوہ اپلائی کرنے کے لیے بس دو شرائط ہیں:

1ـ آپ جس بھی شعبے میں ہوں اس میں ایسا کام کریں جس سے دوسرے لوگوں اور معاشرے کی مدد ہو۔

2 ـ عملے کے دوسرے ارکان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔

یوساکو مائی زاوا نے کہا کہ میں اس خلائی جہاز پر تمام سیٹیں خرید چکا ہوں، تو یعنی یہ ایک نجی اڑان ہو گی۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal