NPG Media

سعودی آرمکو پر ہم نے میزائل داغے ہیں: یمنی حوثیوں کا دعویٰ

File Photo

 

ریاض: (این پی جی میڈیا)  یمن کے باغیوں کا ایک اور دعویٰ سامنے آگیا ہے  جس میں حوثی فوج کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قدس 2 میزائل سے جدہ میں آرامکو کو نشانہ بنایا ہےلیکن سعودی عرب کی جانب سے ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں میزائل سے سعودی ارمکو آئل کمپنی کے زیر انتظام تقسیم کار اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ ساڑی نے ٹویٹر پر دعوی کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت چھ سالہ فوجی مہم کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے آج صبح سویرے قدس 2 میزائل سے جدہ میں ایک ارمکو اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک سیٹلائٹ تصویر شیئر کی جو کہ ارامکو کے شمالی جدہ بلک پلانٹ سے مماثل ہے جہاں تیل کی مصنوعات ٹینکوں میں محفوظ ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے جو سیٹلائٹ تصویر جاری کی ہے اس کے ساتھ تحریر میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سویرے القدس 2 کروز میزائل سے جدہ میں سعودی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے ، اور یہ نشانہ ٹھیک لگا ہے،خدا کا شکر ہے۔

مزید لکھا ہے کہ یہ اہداف ہمارے پیارے لوگوں کے خلاف وحشیانہ محاصرے اور جارحیت کے تسلسل کے فطری اور جائز ردعمل کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

اس سے قبل بھی باغیوں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے گذشتہ نومبر میں بھی اسی اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ سعودی قیادت نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ اس پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

خیال رہے کہ آرامکو کے تیل کی پیداوار اور برآمد کی سہولیات زیادہ تر سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہیں ، جو جدہ سے پورے ملک میں ایک ہزار کلومیٹر (621 میل) سے زیادہ کا فاصلہ رکھتا ہے۔

آرمکو کا یہ پلانٹ جدہ کے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل جنوب مشرق میں واقع ہے اور  یہ ایک اہم ایر فیلڈ ہے جو مکہ جانے والے مسلمان زائرین کو سنبھالتا ہے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal