NPG Media

انسٹاگرام ایپ میں بڑی خرابی نے صارفین کو پریشان کردیا

کیلفورنیا: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام میں آئے روز نت نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے اور ہر فیچر کولانچ کیے جانے سے پہلے محدود صارفین کو اس کی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں صارفین میں تصاویر شئیر کرنے کے لیے مقبول ترین ایپ انسٹاگرام اپنے ایک نئے فیچر کو لانچ کرنے سے قبل اس کی آزمائش ہی کر رہی تھی کہ اس دوران ایپ میں بڑی خرابی دیکھنے میں آگئی اور یہ آزمائش پہلی بار محدود صارفین کے بجائے متعدد صارفین کے اکاؤنٹس میں ہونا شروع ہو گئی۔

کمپنی پوسٹوں پر لائیکس کی تعداد چھپانے کے لیے آزمائش کررہی تھی اور اسی دوران متعدد صارفین کے اکاؤنٹس میں خرابی کی وجہ سے پوسٹوں پر لائیکس کی تعداد چھپ گئی۔

کچھ وقت کی آزمائش کے بعد کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور ہم اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد صارفین کو ان کی پوسٹوں کے لائیکس واپس نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے گزشتہ ایک سال قبل 2019 میں لائیکس کو پوشیدہ رکھنے کے فیچر کی آزمائش کی شروعات کی تھی۔

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ انسٹاگرام پر آپ کے فالورز اس بات پر زیادہ نظر رکھیں کہ آپ نے کیا شیئر کیا ہے، نہ کہ ان کی نظر اس بات پر ہو کہ آپ کی پوسٹ پر اب تک کتنے لائیکس آرہے ہیں۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس تبدیلی کا اصل مقصد سوشل میڈیا پر موجود تمام صارفین کو اس دباؤ سے نکالنا ہے کہ ان کی پوسٹ پر کتنے لائیکس آرہے ہیں جب کہ لائیکس کی تعداد میں دوسرے صارفین سے موازنہ کرنے کی وجہ سے بھی یہ تجربہ کیا جارہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal