NPG Media

سارہ خان نے اداکاروں کی پارٹی میں بولڈ لباس پہن کر طوفان مچادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار منیش ملہوترا کے گھر پارٹی میں سارہ علی خان نے سفید جوڑا پہن کر سب کے دل جیت لیے جس کی قیمت جان کر مداحوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیش ملہوترا کے گھر گزشتہ مہینے تھیم پارٹی رکھی گئی جس میں تمام اداکار سفید اور سیاہ لباس میں نظر آئے۔ پارٹی میں پرینیتی چوپڑا ، سارہ علی خان ، کیارا ادوانی ، راکول پریت سنگھ ، کرن جوہر اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کی پارٹی میں پہنے سفید بولڈ لباس میں تصاویر نے طوفان مچادیا ہے۔ پولی ایسٹر سے بنے اس سفید ٹاپ میں اداکارہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔

نواب خاندان کی بیٹی کے اس ٹاپ کو ساحل سمندر کنارے پہننے کے لیے بہترین خیال کیا جارہا ہے۔ جس کے ساتھ اداکارہ نے سفید رنگ کے سینڈل، چھوٹی چھوٹی بالیاں، چاندی کی گھڑی اپنی کلائی میں اور گلابی رنگ کا بیگ کندھے پر پہن رکھا تھا۔

کائرہ اور پرینیتی کے ساتھ لی گئی اس خوبصورت تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سب نے سفید رنگ کے جوڑے پہن رکھے تھے جبکہ راکول، کرن اور منیش نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان کے اس جوڑے کی قیمت 23 ڈالر ہے جسے انہوں نے ڈیانا ہاربر برانڈ سے خریدا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal