NPG Media

شاہ رخ خان کی فلم ‘کل ہو نہ ہو’ میں ننھی اسٹار آج کس حالت میں ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم کل ہو نا ہو میں ان کے ساتھ شریک اسٹار جھنک شکلا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی موجودہ حالت کا تبصرہ کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ آرٹسٹ جھنک شکلا، جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کل ہو نا ہو میں کام کیا، اب وہ 20 برس کی ہوچکی ہیں اور انہوں نے اداکاری سے اپنے قدم پیچھے ہٹا لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ اس وقت جب میری عمر 15 سال تھی تب تک میں نے بہت کام کیا اور اس کے بعد کچھ عرصہ بریک لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "جب اداکاری کی بات کی آتی ہے تو اس طرح میں نے اپنا ٹریک کھو دیا۔”

خیال رہے کہ جھنک نے کرشمہ کا کرشمہ میں بھی اداکاری کی تھی، ویڈیو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں ایکسٹروورٹ تھی، لیکن اب میں اس کے برعکس ہوں اور تنہا وقت گزارنا پسند کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو یہ سوچتی تھی کہ جب میں 24 سال کی ہوں گی تو میں بہت زیادہ پیسہ کمارہی ہوں گی جس سے میں آباد ہوجاؤں گی اور شادی کروں گی، ” انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں 25 کی ہوچکی ہوں اور اس وقت میں کچھ بھی نہیں کما رہی۔

جھنک نے کہا کہ اب وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوکر وہاں کے میوزیم میں کام کرنا چاہتی ہیں اور وہاں اپنی ‘پرسکون زندگی’ گزارنا چاہتی ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal