NPG Media

مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی کرنل نے خودکشی کرلی

File Photo

سری نگر: (این پی جی میڈیا)بھارت اپنے فوجی سپوتوں کا خود ہی دشمن بن بیٹھا ہے،اور بھارتی فوج میں پھوٹ پڑنے کی اطلاعات نے مودی سرکار کو کہیں منہ دکھانے کا قابل نہیں چھوڑا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری نگر کے نواحی علاقے خموہوہ کے علاقے میں لیفٹیننٹ رینک کے ایک فوجی افسر آرمی ڈپو میں خود کو گولی مار لی ہے،،،

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے جس افسر کی شناخت ہوئی ہے اس کا نام سدیپ بگھت سنگھ ہے ، اور اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیوں کی آواز سن کر کچھ فوجی موقع پر پہنچے تو اسے خون میں لت پت دیکھا،،بعدازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق اس خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے،،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فوجی اہلکار ذہنی دباؤ ، سختیوں یا دیگر وجوہات کی بنا کر اپنی جان کا خاتمہ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں 13 سالوں کے دوران 476 بھارتی فورسز کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک بھارت میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے جا چکے ہیں۔

اس بارے میں بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ اکثر جوان ذاتی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے ہی خودکشی کرتے ہیں،، خودکشی کی وجہ وقت پر چھٹی نہ ملنا نہیں ہوسکتی ہے۔

اسکے علاوہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری، گھریلو و ذاتی پریشانیاں، بار بار کا مواصلاتی بریک ڈاؤن اور وادی کی سڑکوں پر تعیناتی کے دوران احساس بیگانگی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal