NPG Media

میانمار: سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں، مزید چھ افراد ہلاک

Photo Credit: AlJazeera

(این پی جی میڈیا) میانمار میں فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ منڈالے اور مونیوا میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد 6 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز منڈالے کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کم از کم چار دیگر وسطی ساگنگ خطے کے مونیوا قصبے میں مارے گئے ہیں۔

 

زرائع کے مطابق منڈالے میں ایک مظاہرین کے سینے میں گولی لگی ہے جبکہ دوسرے 19 سالہ نوجوان خاتون کے سر میں گولی لگی ہے۔

میانما پولیس نے منڈالے میں ہزاروں افراد کی تعداد کے مجمع پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔

زرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس وقت فائرنگ کی جب دوبارہ گروہ بندی کی جاہری تھی اور دھرنے کی تیاری تھی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ میانمار کے اہم شہر ینگون میں بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 300 افراد کو گرفتار کیا ۔

 

خیال رہے کہ یکم فروری سے ہی میانمار میں سیاسی بے چینی پائی جاتی ہے۔ یکم فروری سے فوج نے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو فارغ کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

فوج نے حکومت سنبھال کر ملک کی آنگ سان سوچی سمیت تمام اراکین پارلیمان اور صدر کو بھی حراست میں لے چکی ہے۔

عالمی سطح پر فوج کے اقدام کی بھرپور مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی وجہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں عدم شفافیت بتایا ہے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal