NPG Media

شاہد آفریدی کے نام ایسا ریکارڈ جو 2600سے زائد کھلاڑی بھی نہ توڑ سکے

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان ٹی 20کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے نام ایسا ریکارڈ درج ہے جو کرکٹ کی دنیا کے 2600سے زائد کھلاڑی آج تک نہ توڑ سکے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ منانے والے شاہد خان آفریدی جن کو دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے جانتی ہے اور جنہوں نے اپنی دھواں دار بلے باز کی بدولت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں میں جگہ بنائی کے نام اہم ریکارڈ درج ہے۔

شاہد خان آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 524انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور وہ ملک کی جانب سے 500سے زائد میچ کھیلنے والے واح کھلاڑی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

398ون ڈے میچ کھیلنے والے آفریدی نے 351 چھکے لگائے اور وہ 350سے زائد چھکے لگانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ اگر ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو اب تک 2608کھلاڑی میدان میں اتر چکے ہیں لیکن کوئی بھی کھلاڑی بوم بوم کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک 331چھکے لگائے ہیں اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

سابق کپتا ن نے 27 ٹیسٹ میچ ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی 20میچ کھیلے ہیں ۔ وہ 2009 میں ٹی 20کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal