NPG Media

مسلسل زوال کا شکار شامی کرنسی ڈالر کے آگے ڈھیر ہوگئی

Photo Credit: Shafaq News

(این پی جی میڈیا) شامی حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے  جس کے بعد شام کی اکانومی زمین بوس ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی قومی کرنسی لیرہ  منہ کے بل جاگری ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز شامی کرنسی لیرہ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت 99 فی صد گر گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 4 ہزار لیرہ کے برابر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی لیرہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید تنزلی کے بعد 10 ہزار لیرہ ایک ڈالر کے برابر ہوگیا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر میں شامی حکومت نے 5000 لیرا مالیت کا نوٹ جاری کیا ہے، جبکہ شامی کرنسی میں یہ اب تک کا سب سے بڑا نوٹ ہے۔ یہ کرنسی نوٹ مارکیٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ کرنسی نوٹ 2018 میں چھاپہ گیا تھا مگر بعض وجوہ کی بنا پر اسے مارکیٹ میں نہیں لایا گیا۔

اس نئے کرنسی نوٹ پر بشارالاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کی تصاویر غائب ہیں اور ان کی جگہ ایک سپاہی کی تصویر ہے جو ایک بلیک اینڈ وائٹ شامی پرچم کو سلامی پیش کر رہا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal