NPG Media

بھارت:مودی کے خلاف احتجاج آخری مراحل میں،کسانوں نے15روزہ پلان کا اعلان کردیا

Photo Credit: The Third Pole

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج نئے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اب نئی مشکل میں پھنس گئی ہے، اور احتجاجی کسانوں نے اپنے احتجاج کو مزید بڑھاتے ہوئے اپنا ایک پندرہ روزہ پلان جاری کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق احتجاجی کسانوں نے بھارت کی بی جے پی سرکار پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا ہے۔

کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا ہے، اطلاعات ہیں کہ کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

تحریک کے لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔

کسان رہنما کا کہنا ہے کہ حکومتی سیاسی لیڈر کاشتکاروں کے قصوروار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے۔

India's Farmers Protest and Burn Fields in Challenge to Narendra Modi - The  New York Times

کسان رہنما بلبیر سنگھ نے مزید کہا کہ مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں۔

بھارت کے کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائےگا۔

کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا کہ چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

Farmers Protest LIVE Updates: Appeal Both Sides To Resolve Issue, Says  Amarinder Singh After Meeting Amit Shah

خیال رہے کہ کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے ہیں، ۔ دہلی جانے کے لیے ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے کاشتکاروں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بھارتی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک سے پیدا شدہ بحران کو ختم  کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ کئی ادوار کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن فریقین کے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے تعطل برقرار ہے۔ دھرنے پر بیٹھے اب تک41 کسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

Farmers' Protest News Highlights | Anna Hazare Warns Govt Of Launching  'last Hunger Strike' By January-end

جبکہ دوسری جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کی شکایتوں کو دور کرنے کے بجائے ان کی تحریک کو کچلنے کے لیے تمام ممکنہ حربے استعمال کررہی ہے۔ اس میں کسانوں کے اندر پھوٹ ڈالنا اور انہیں ڈرانا دھمکانا بھی شامل ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal