NPG Media

پی ایس ایل6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی:(این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کی آغاز کیا اور انہیں پہلا نقصان 7 رنز کی مجوعی اسکور پر صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب پہلی اوور کی پانچویں گیند پر انہیں حسن علی نے 5 رنز پر پال اسٹارلنگ کی مدد سے پویلین بھیجا۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسری وکٹ کی صورت میں کامیابی تب ملی جب کیمرون ڈیلپورٹ کو فہیم اشرف نے بولڈ کیا۔


27 رنز کی مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ فاف ڈوپلیسی کی صورت میں گری جب انہیں 17 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاور پلے کے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوتھی وکٹ کا نقصان اعظم خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جب 41 رنز کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف کا شکار ہوئے۔


71 رنز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب بین کٹنگ 23 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔


بعد میں سرفراز احمد اور محمد نواز کے درمیان 63 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ سرفراز احمد نے افتخار احمد کو ایک اوور میں لگاتار 4 چھکے لگائے۔


میچ کے 17 ویں اوور میں 134 رنز کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 54 رنز کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ساتویں وکٹ زاہد محمود کی صورت میں گری جو شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔


مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے فہیم اشرف 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال اسٹارلنگ اور الیکس ہیلز نے جارحانہ اننگز کھیلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

76 رنز کے مجموعی اسکور میں الیکس ہیلز 23 رنز بنا زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہوئے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان پال اسٹارلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہوں نے 33 بالز 56 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔


پال اسٹارلنگ کو بھی زاہد محمود نے بولڈ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ روحیل نذیر کی صورت میں گری جنہوں ڈیل اسٹین نے نسیم شاہ کی مدد سے پویلین کی راہ بنائی۔ روحیل نذیر نے 28 بالز 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوتھی کامیابی شاداب خان کی صورت میں ملی جنہیں 21 رنز کے انفرادی اسکور پر محمد حسنین نے نواز کی مدد سے پویلین کی راہ دکھائی۔
لیکن آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ آصف علی نے 10 بالز پر 16 رنز بنائے۔ جس میں ایک فلگ شگاف چھکا بھی شامل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سب سے کامیاب بولر زاہد محمود رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا سرفراز الیون رواں سیزن میں تاحال فتح سے محروم ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ روان سیزن میں تیسری کامیابی ہے۔ اور اس کامیابی کیساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں جس ٹیم نے ٹاس جیتا ہے اسی نے میچ جیتا ہے۔ اور اب تک جتنے بھی مقابلے ہوئے ہیں اس میں دوسری اننگز میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایونٹ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلےمیچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہو گا کبکہ دوسرا دنگل ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal