NPG Media

بھارتی کسان مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے، اب تک کا بڑا اعلان کر دیا

نیو دہلی: بھارتی کسانوں نے کہا ہے کہ کسانوں کی تحریک جس طرح انگریزوں کے خلاف کامیاب ہوئی تھی اسی طرح اب مودی حکومت کو بھی ہرا دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں ۔ کسانوں کی جانب سے 1915 میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے ، مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف اب دلت کمیونٹی بھی آواز اٹھانے لگی اور ساتھ ہی ساتھ احتجاجی کسانوں کا ساتھ دینا کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی دلت کمیونٹی بھی کسانوں کے شانہ بشانہ ہوگئی ہے ۔

مودی کے خلاف جا کر بھارت کی دلت کمیونٹی نے کسانوں کے خلاف زرعی قوانین کے خاتمے تک ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

دوسری جانب کسانوں کا ساتھ دینے کے لیے مختلف کمیونٹیز سامنے آگئی ہیں اور بھارتی پولیس کا احتجاجیوں کو روکنا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ بھارتی کسان اپنے مطالبات کے لیے گذشتہ 96 روز سے سڑکوں پر دھرنے دیئے بیٹھے ہیں ۔

احتجاجی کسانوں نے دہلی کے ارد گرد دھرنے دے رکھے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے آس پاس کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں جہاں پر کسانوں کا نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

مغربی اتر پردیش کے علاوہ دہلی سے بھی لوگ یہاں جمع ہو رہے ہیں اور اب تک احتجاج پُرامن انداز میں جاری ہے ۔

اب تک انڈین حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے 11 دور ہو چکے ہیں مگر تنازع اب بھی برقرار ہے ۔ حکومت نے پیشکش کی ہے کہ 18 ماہ کے لیے قوانین کو ملتوی کر دیا جائے مگر کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان قوانین کو مکمل طور پر واپس لیے جانے سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے ۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal