NPG Media

سعودی عرب کا یمن کے لیے 430 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

Photo Credit: Ajel Saudi News

ریاض: (این پی جی میڈیا) سعودی عرب نے یمن کے لیے اب تک کی سب سے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعوی عرب کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہے کہ یمن کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے انسانیت نواز پروگرام برائے 2021 کی مد میں سعودی عرب 430 ملین ڈالردے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ومشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ یمن بڑے انسانی المیے کا شکار ہے، اور کووڈ 19 کے باعث اقتصادی وصحت مسائل، ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے پیدا کیے جانے والے بحرانوں خصوصا یمن میں گھر سے بے گھر اہل یمن کی پناہ گاہ مارب پر حوثیوں کے حملوں سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یہ اعلان اقوام متحدہ، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کی سرپرستی میں یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

ورچوئل کانفرنس نیویارک میں ہو رہی ہے جس میں عطیہ دینے والے کم سے کم 100 اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب گزشتہ 5 برس کے دوران یمن کو 17 ارب 3 لاکھ ڈالر کی مدد دے چکا ہے۔ یمن کے سینٹر بینک کی 2 ارب ڈالر سے مدد کرچکا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal