NPG Media

سعودی ولی عہد کو کڑی سزا دی جائے: جمال خاشقجی کی منگیترکا مطالبہ

File Photo

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں ایک اور پیشرفت ہوئی ہے جس میں جمال خاشقجی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیترخدیجہ نےکہا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کوسزا دی جانی چاہیےکیوں کہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں قتل ثابت ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکی انٹیلی جنس نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی شہزادے نےجمال خاشقجی کےقتل کی منظوری دی۔

اسکے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ واشنگٹن نےاس میں ملوث کچھ افراد پرپابندی بھی عائد کردی تھی تاہم اس میں سعودی ولی عہد شامل نہیں تھے۔

بعد ازاں سعودی عرب کی حکومت نےاس قتل میں ولی عہد کےملوث ہونےکی تردید کرتےہوئےامریکی انٹیلیجنس رپورٹ مسترد کردی تھی۔

اسی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اب جمال خاشقجی کی منگیتر نے کہا ہے کہ اگر ولی عہد کو سزا نہ دی گئی تو اس سے ہمیشہ یہ اشارہ ملے گا کہ اصل مجرم قتل سے فرار ہوسکتا ہے جو نہ صرف ہم سب کے لیے خطرہ ہوگا بلکہ انسانیت پر داغ ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ولی عہد کو بغیر کسی تاخیر کے سزا دی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے کا دورہ کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی لاپتا ہو گئے تھے اور بعدازاں ترک حکام نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان کی لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔

بعد ازاں ترکی نے تحقیقات کی روشنی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس گھناؤنے اور سفارتی و انسانی آداب کے خلاف اس مجرمانہ عمل کے ذمہ دار آل سعود قبیلے کے چشم و چراغ بن سلمان ہیں۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ جوبائيڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں کہ نئی امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہيں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal