NPG Media

ایران نے امریکہ کیساتھ غیر رسمی مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

تہران : ایران نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے امریکہ اور دوسری بڑی طاقتوں کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی طاقتوں کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اس وقت میں غیر رسمی ملاقات کو مناسب نہیں سمجھتا ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے امریکہ کو ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا ہوں گی ۔

دوسری جانب امریکہ نے ایرانی بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سے قبل ایران کے سرکاری اخبار کا کہنا تھا کہ جوہری معائنہ کاروں کو روکنا ایران کو عالمی سطح پر مزید تنہائیوں میں دھکیل دے گا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی اتھارٹی میں ایرانی مندوب کاظمم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے نام نہاد ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد ختم کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل پروٹوکول کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی مجاز تھی ۔

ایرانی اخبار نے صدر روحانی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے قانون سازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا سخت اور انتہا پسندی پر مبنی رویہ ملک کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرسکتا ہے ۔

اخبار میں مزید لکھا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر سخت قدم اٹھاتا ہے تو کیا ثبوت ہے کہ ایران کو ایک بار پھر عالمی سطح پر تنہا نہیں کیا جائے گا ۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے کہا تھا کہ ضرروت پڑنے پر ایران 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی بھی کرسکتا ہے ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal