NPG Media

پی ایس ایل 6: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہونگے

Photo Credit: The News International

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ 6 میں آج ایک ہی میچ ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شروع ہو گا اور یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایل میں  ایک میچ کھیلا گیا تھا، جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے،جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal