NPG Media

ٹویٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ، جس میں کمیونٹیز ، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز جیسے فیچرز شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا ۔ سپر فالوز میں صارفین کو نیوز لیٹرز ، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔
دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نئے فلٹرز سے والدین کو بچوں کو ان کی عمر کے مطابق مواد تک محدود رکھنے میں مدد ملے گی۔
غیر ملک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے والدین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کو سپروائزڈ ایکسپیرنسز کا نام دیا گیا ہے ۔ اس فیچر سے بچوں تک مواد کی رسائی کو کنٹرول کیا جاسکے گا ۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام فی الحال بیٹا ورژن سے گزر رہا ہے اور آنے والے مہینوں میں اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا ۔
اس پروگرام میں والدین تین قسم کی پابندیوں کا انتخاب کرسکیں گے ، جو یہ تعین کرے گا کہ ان کے اکاؤنٹ پر ایک بچہ کس قسم کے مواد تک رسائی حاصل کرسکے گا ۔
پہلا آپشن: ایکسپلور لیول ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 9 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے موزوں ہے ۔
دوسرا آپشن: ’’ایکسپلور مور‘‘ نامی لیول ہے جو 13 سال یا اس سے زائد عمر کے لیے ہے ۔
تیسرا آپشن: تیسرا موسٹ آف یوٹیوب ہے ۔
یوٹیوب کی جانب سے یہ ابھی واضح نہیں کہ تینوں لیولز میں کس طرح کے مواد کی اجازت ہوگی ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal