NPG Media

بھارتی اداکار سنیل گروور جوس نکالنے والے بن گئے

ممبئی: بالی وڈ اداکار و کامیڈین سنیل گروور کی ٹھیلے پر جوس نکالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں گتھی کا کردار نبھانے والے سنیل گروور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکار ایک ٹھیلے پر کھڑے انتہائی مہارت سے کینو کا جوس نکال رہے ہیں، جس کے عنوان میں سنیل نے لکھا ہے کہ ’اپنی ڈارلنگ کو یہ جوس پلاؤ‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار سنیل جوس نکالنے کے بعد اسے گلاس میں انڈیل کر وہاں آنے والے گاہک کو دے رہے ہیں۔

گتھی کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے سنیل گروور کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ و عجیب تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اداکار سنیل گروور کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اداکار ایک ماہر جوس نکالنے والے کی طرح کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ہونے کے تحت بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سنیل گروور ویب سیریز ’ تندیو ‘ میں اپنے حالیہ کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal