NPG Media

ملک میں سونے کی قدر میں کمی نے سب کو حیران کر دیا

File Photo

کراچی: ملک میں سونے کی قدر میں کبھی کمی تو کبھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، آج سونے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہو کر 92764 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 30 ڈالر کم ہو کر 1734 ڈالر فی اونس ہے۔
ادھر ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور بے چاری عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ملک میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اشیا خوردونوش میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھی ، آٹا ، دالیں ، چاول ، گوشت اور چکن مہنگا ہوا ہے اسکے علاوہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ چکن کی اوسط فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ، دال چنے کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، دال مونگ 78 پیسے ، دال مسور 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا ، انڈے کی فی درجن قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal