NPG Media

کسانوں کے بعد تاجر برادری نے ‘بھارت بند’ کرنے کی تحریک شروع کر دی

نیو دہلی: بھارتی حکومت کے لئے ایک اور مشکل ، کسانوں کے بعد اب تاجر برادری کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف ‘بھارت بند’ کرنے کی تحریک شروع کر دی گئی ۔

بھارتی تاجروں نے اب مودی حکومت کے ٹیکس کے قانون کے خلاف بھارت بند تحریک شروع کو دی ہے ۔ اس تحریک میں 8 کروڑ تاجر مودی حکومت کے خلاف حصہ لے رہے ہیں ، تاجر تنظیم کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر کی تمام تجارتی مارکیٹیں بند رہیں ۔

ادھر تاجروں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ‘بھارت بند’ تحریک کو کامیاب بنائیں اور مظاہرین کی پُرامن طور پر حمایت کریں ۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے زراعت سے متعلق ایسے متنازعہ قانون کو پاس کیا ہے جس سے کسان ناخوش ہیں اس لیے کئی ماہ سے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ مر جائیں گے لیکن مودی سرکار کے اس قانون کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بھارت کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر کسانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ ہیں اور اس قانون کے منسوخ ہونے تک ساتھ رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ٹریکٹر ریلی نکالی۔

راہول گاندھی کسانوں کے احتجاج میں شرکت کیلئے ریاست کیرالہ پہنچے ، کسانوں کے اجتماع سے خطاب کے بعد ریلی نکالی خود ٹریکٹر چلا کر ریلی کو لیڈ بھی کیا۔ چھ کلو میٹر طویل ریلی میں ہزاروں کسان ٹریکٹرز سمیت شریک ہوئے۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارتی کسانوں کیلئے آواز اٹھا رہی ہے ، صرف مودی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ، بی جے پی کی حکومت زبردستی قوانین کسانوں پر تھوپ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت سے جڑے افراد کو مودی سرکار کی جانب سے قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر مودی نے اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ملک بھر کی فصلوں کو آگ لگا دیں گے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal