NPG Media

گوگل اور فیس بک آسٹریلیا میں صحافتی اداروں کو پیسے دیں گے

فوٹو: سی این بی سی

کینبرا: آسٹریلیا میں دنیا ک پہلا منفرد قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت گوگل اور فیس بک آسٹریلیا میں صحافتی اداروں کو معاوضہ ادا کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں کچھ ہفتوں تک زیر بحث رہنے والا قانون اب مںظور کر لیا گیا ہے۔

اس قانون کے تحت اب فیس بک اور گوگل جیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں آسٹریلیا میں کام کرنے والی صحافتی اور نشریاتتی تنظیموں کو معاوضہ ادا کریں گی۔

گزشتہ سال آسٹریلیا میں قانون پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فیس بک اور گوگل نے آسٹریلیا میں کام روکنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

بعد ازاں گوگل کی جانب سے معاوضہ ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی گئ تھی لیکن فیس بک نے اس قانون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  گزشتہ ہفتے سترہ فروری کو آسٹریلیا میں اپنی سروسز روک دی تھیں۔

جس کے بعد آسٹریلیا میں رہنے والے تمام افراد فیس بک پر کوئی بھی مواد شئیر کرنے سے قاصر تھے۔

بعد ازاں آسٹریلیا اور فیس بک انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے جس کے بعد فیس بک کی جانب سے یابندی ختم کردی گئی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal