NPG Media

امریکی فوج میں سفید فام بالادستی تاحال قائم، پینٹاگون کی پریشان کن رپورٹ

تصویر:این بی سی نیوز

واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پیںٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکی فوج میں تاحال سفید فام بالادستی قائم ہے۔

پیںٹاگون کی جانب سے کیپیٹل ہل حملے سے متعلق انتہاپسندی پر تیار کی گئی  پریشان کن رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوج میں سفید فام بالادستی اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ میں سفید فام بالادستی کو بڑٓھاو دینے والے عناصر کی نہ صرف نشاندہی کی گئی ہے بلکہ اس سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف ایکشن لے کر ان اہلکاروں کو کام سے روکا جا سکے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں ایک سابق نیشنل گارڈ کی مثال دی گئی ہے جو نہ صرف ایک خطرناک انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھتا ہے بلکہ  اپنی نوکری کے دوران اپنے خطرناک عزائم کا بھی اظہار کرتا رہا ہے۔

امریکی فوج میں سفید فام بالادستی کی حمایت کرنےوالے کچھ اہلکاروں  کی شناخت ان کے فاشسٹ ٹیٹوز اور ٹی شرٹس لوگوز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ایف بی آئی یونٹس سمیت دیگر حکومتی ذرائع کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal