NPG Media

اقوام متحدہ اور امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

فائل فوٹو

جنیوا: جوبائیڈن انتظامیہ اور اقوام متحدہ نے  پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی خطے میں امن کی جانب راہ ہموار کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان مزید بات چیت کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ان کو کافی حوصلہ ملا ہے۔

 دوسری جانب سے قوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کی جانب سے بھی دونوں ممالک کی جناب سے جاری کردہ اعلامیے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس پیش رفت کو آگے بڑھانے میں دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایل او سی پر جنگ بندی کا اعلان خطے امن و استحکام کی جانب پہلا قدم ہے جو ہم سب کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal