NPG Media

اسٹیٹ بینک بھی چوروں سے نہ بچ سکا، امانت دار ہی چور نکلے

بہاولپور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بڑی رقم ٹرین کے زریعے منتقلی کے دوران غائب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی اربوں روپے کی رقم امانت داروں نے ہی ٹرین سے چرالی، واردات میں ٹرین کا اپنا ملازم اس کے دو بیٹے اور داماد ملوث نکلے۔

گزشتہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک کے 17 ارب روپے کے پرائز بانڈز اور کھیپ نقدی رقم کی صورت میں کراچی سے فیصل آباد منتقل کی جارہی تھی اسی دوران سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر50 لاکھ روپے انتہائی چالاکی سے چوری کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ ایسا واقعہ ملکی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ ریلوے کی تاریخ میں اور اسٹیٹ بینک کی طویل ترین تاریخ میں پہلی بار رونما ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین ملازم صادق سیال نے اپنے بیٹوں اور داماد کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی، تاہم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اس واردات میں 8 سے زائد افراد کی شمولیت کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا اس پر کہنا ہے کہ ملزم کے بیٹے کے گھر سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جبکہ بقیہ رقم ملزم کی نشاندہی کے بعد اس کے بہنوئی کے گھر سے برآمد کرلی گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal