NPG Media

چین سے دیہی غربت کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے، چینی صدر

تصویر: فارن پالیسی

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی دارالحکومت میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران  ملک میں دیہی غربت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب کے دوران دیہی غربت کے خاتمے کے لیے چینی انتظامیہ کی جانب سے کی جانیوالی مسلسل کوششوں کو فاتح قرار دیا۔

شی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے بات کرتے ہوئے ملکی دیہی علاقے خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہمیں ان کی ترقی پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ شی جن پنگ انتظامیہ کی جانب سے ہدف متعین کیا گیا تھا کہ  2020 تک چین سے غربت کے کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

گزشتہ 8 سالوں کے دوران شی قیادت کو تقریبا ایک ارب افراد کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی جانب لائے جانے کا سہرا جاتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal