NPG Media

او آئی سی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے کوششیں جاری رکھی گی، سکرٹری جنرل

جدہ:(این پی جی میڈیا) اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے جموں و کشمیر سمیت انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے او آئی سی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے یہ بیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے جنیوا میں جاری 46 ویں اجلاس کے اعلی سطحی سیشن سے اپنے خطاب میں کیا۔ انسانی حقوق کونسل کا22 فروری کو شروع ہونے والا اجلاس 23 مارچ تک آن لائن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کو امن ، سلامتی ، انسانی حقوق اور ترقی کے حوالے سے متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبائی بیماری کا زندگی کے تمام پہلوؤں خاص طور پر انسانی حقوق پر گہرا اثر پڑا ہے اور اس مرض نے معاشرتی عدم مساوات اور خطرے کو بڑھا دیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی۔

انہوں نے آذربائیجان کے ناگورنو کارابخ میں تنازعہ کے بعد بحالی اور تعمیر نو اور روہنگیا سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے غیر رکن ملکوں میں مسلمانوں کو درپیش صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور  اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی متعصب اور امتیازی قوموں کو شکست دینے کیلئے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے مابین مکالمہ کو فروغ دینے کے لیے تمام پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal