NPG Media

امریکا اورافغان حکومت دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہے، طالبان کا الزام

تصویر: نیویارک ٹائمز

کابل: افغان طالبان نے امریکا اورافغان حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ سال دوحہ میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کررہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فریقین کے درمیان دوحہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ نہ صرف طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کو بھی نکالا جائے گا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات کے تین ماہ کے بعد طالبان قیدیوں کی رہائی پر عمل در آمد کیا جانا تھا لیکن اب تک اس پر کام ہی شروع نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ ایک بھی طالبان قیدی رہا نہیں کیا گیا۔ اس دوران تمام صورتحال کا ذمہ دار افغان صدر اشرف غنی کو ٹھہرایا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے اس بات پر بھی اظہار تشویش ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے بیرونی افواج کا انخلا نہیں کیا جا رہا۔

طالبان نے یہ بیان اس وقت دیا ہے جب ایک ماہ سے زائد کے تاخیر کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مابین ایک  بار پھر دوحہ میں مذاکرات کا  آغاز ہو گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal