NPG Media

 پلے آف اور فائنل میچ کے لیے سو فی صد تماشائیوں کی اجازت مل گئی

لاہور:( این پی جی میڈیا)  پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے اب تک کی بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ این سی او سی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے  پلے آف اور فائنل میچ کے لیے سو فی صد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دیدی۔ ابتدائی طور پر بیس فی صد لوگوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل سکی تھی۔ پلے آف میچزز میں سو فی صد شائقین میچ انجوائے کرسکیں  گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن کراچی میں جاری ہے۔ یہ لیگ دو راؤنڈز میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ تاحال صرف 20 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن این سی او سی کے آج کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں مزارعات، اسٹیڈیم ، شادی ہال، سینما ہالزاور کاروباری مراکز کو ایس او پیز کی پابندی کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal