NPG Media

پی ایس ایل6:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی:(این پی جی میڈیا) کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے الیکس ہیلز، افتخار احمد اور حسین طلعت کے شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔

اس سے قبل کراچی کے اوپنرز نے کراچی کنگز کو اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔

ابتدا میں دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیل پیش کیا لیکن پھر دونوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیتڈ کے کپتان شاداب خان کو ایک اوور میں 4 چھکے رسید کر کے رن ریٹ کو بڑھایا۔

دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرجیل خان نے سنچری اسکور کی۔ خیال رہے کہ شرجیل خان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری بنائی ہے ارو یہ بھی خیال رہے کہ یہ پی ایس ایل 6 کی پہلی سنچری ہے۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 19ویں اوور میں گری جب بابر اعظم 62 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔  اگلی ہی گیند پر حسن علی نے سنچری بنانے والے شرجیل خان کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

مقررہ بیس اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کے تعاقب کے آغاز میں مشکلات کا شکار نظر آئی۔  پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں گنوا دیں۔

عماد وسیم کی گیند پر فل سالٹ باؤنڈری پر کیچ پکڑاتے ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوتے ہوئے۔

لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے رن ریٹ کو نیچے نہیں آنے دیا۔ الیکس ہیلز اور فہیم اشرف کے درمیان  62 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ 75 رنز کی مجموعی اور 46 رنز کے انفرادی اسکور پر الیکس ہیلز وقاص مقصود کی اسلو گیند کو پک نہیں کرسکے اور ایک آسان کیچ تھما دیا۔

 

جس کے بعد فہیم اشرف بھی 15 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے۔

بعد میں آنے والے بلے بازوں حیسن طلعت اور افتخار احمد نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے مجموعے کو آگے بڑھایا۔

176 رنز کے مجموعی اسکور پر حیسن طلعت بنا رنز بنا کر محمد نبی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

دوسرے اینڈ پر افتخار احمد ڈٹے رہے اور بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیکن تب تک ان کی ٹیم میچ تقریبا جیت چکی تھی۔ آخر میں آنے والے بلے باز آصف علی نے بھی 9 بالز پر 21 رنز بنا جس میں 2 فلگ شگاف چھکے بھی شامل تھے۔

21 بالز پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر الیکس ہیلز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کراچی کنگز پلئینگ الیون:

بابر اعظم ، شرجیل خان، عماد وسیم ، کولن انگرام، محمد نبی،جوئے کلارک، ، ڈینیل کرسٹچئین، عامر یامین، محمد عامر، وقاص مقصود اور ارشد اقبال ٹیم میں شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پلئینگ الیون:

فل سالٹ، الیکش ہیلز ، شاداب خان، آصف علی، ، حسین طلعت، افتخار احمد، لوئس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر، اور محمد وسیم شامل ہیں۔

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal