NPG Media

عالمی جوہری معائنہ کاروں سے تعاون کیا جائے، ایران کو یورپی ممالک کی تنبیہ

تہران: یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کو تنبیہ جاری کی ہے کہ وہ ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہ کرے، ورنہ اسے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرا خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے اہلکاروں کیساتھ تعاون کرے۔

انکا کا کہنا تھا کہ ایران ایسے اقدامات نہ کرے جس سے جوہری معاہدے کی شفافیت میں کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہا ایرانی حکام کی جانب سے عالمی جوہری معائنہ کاروں کو اپنے جوہری مراکز تک رسائی دینے سے انکار کرنے پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔

اس سے پہلے صدر جوبائیڈن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے جواب میں کہا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا ہے تو ایران کیساتھ مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal