NPG Media

افغان حکام سے ملاقات کافی خوشگوار رہی، ترجمان افغان طالبان

فائل فوٹو

دوحہ: افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ دوحہ میں گزشتہ روز افغان حکام کیساتھ ہونیوالی ملاقات کافی خوشگوار رہی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام اور افغان طالبان ایک ماہ کی مدت کے بعد پھر مذاکرات کی میز پر آگئے ہیں جس کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ دونوں فریق ایک بار پھر جنگ بندی پر متفق ہوجائیں گے۔

ترجمان افغان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ دوحہ میں افغان حکام اور افغان طالبان کے مابین ایک بار پھر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

مذاکرات میں سب سے پہلے ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ اس سے قبل جنوری میں دونوں فریقوں کے مابین اچانک مذکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے جہاں دونوں فریقین نے اپنا اپنا ایجنڈا پیش کیا تھا۔

افغانستان میں تشدد آمیز واقعات میں کمی سمیت جنگ بندی مزاکرات میں شریک تمام فریقین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal