NPG Media

پی ایس ایل6: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگی

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 کراچی میں ان دنوں پورے آپ و تاب سے جاری ہے۔ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں نے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کراچی کنگز نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رواں ایوںٹ میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر 2 فتوحات اور 4 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کنگز 2 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل کی دوڑ میں آخری نمبر ہے۔

20 فروری سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں 5 میچ ہو چکے ہیں۔ آج ایونٹ کا چھٹا میچ کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کھیلے گئے کل کے مقابلے میں پشار زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے مات دی تھی۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز وینس نے 84 رننز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جوبای اننگز میں پشاور زلمی نے 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کر لیا تھا۔ پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور نے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal