NPG Media

پاک فضائیہ نےآپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے ملی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا

Photo Credit: ARY News

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے لیے 27 فروری کو مزید شرمناک بنانے کا بندوبست کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے ملی نغمے کاٹیزر جاری کردیا ہے۔

Pakistan Air Force releases new Song on occasion of Surprise Day -  infotainment

ملی نغمے کے اس ٹیزر میں اس عہد کی بات کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کے ہر فرد کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس ملی نغمے کا ابھی صرف ٹیزر جاری کیا گیا۔

اور یہ ملی نغمہ25 فروری کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سےملی نغمہ پیش کر رہی ہے۔

PAF releases new song on anniversary of Indian jet downing

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے جوابی کارروائی میں 2 بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو زندہ پکڑ لیا تھا۔

بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

جس کے بعد مودی سرکار، بھارتی فوج ڈھٹائی سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے رہے تھے۔

جبکہ بھارتی میڈیا بھی اس کارخیر میں سر فہرست تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نےڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

بھارت کو شرمناکاک شکست دینے کے بعد ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ 27فروری کی کارروائی آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کےنام سےیادرکھی جائےگی۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم پاک بھارت کشیدگی کے دورا ن دشمن کی جارحیت کا بر وقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal