NPG Media

حد سے زیادہ انتاپسندانہ رویہ ہمیں مزید تنہائیوں کیجانب دھکیل سکتا ہے، ایرانی اخبار

فائل فوٹو

تہران: ایران کے سرکاری اخبار کا کہنا ہے کہ جوہری معائنہ کاروں کو روکنا ایران کو عالمی سطح پر مزید تنہائیوں میں دھکیل دے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  انٹرنیشنل اٹامک انرجی اتھارٹی میں ایرانی مندوب کاظمم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران کیجانب سے  نام نہاد ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد ختم کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل پروٹوکول کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی مجاز تھی۔

ایرانی اخبار نے صدر روحانی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے قانون سازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا سخت اور انتہاپسدی پر مبنی رویہ ملک کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرسکتا ہے۔

اخبار میں مزید لکھا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر سخت قدم اٹھاتا ہے تو کیا ثبوت ہے کہ ایران کو ایک بار پھر عالمی سطح پر تنہا نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ نے کہا تھا کہ ضرروت پڑنے پر ایران 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی بھی کرسکتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal