NPG Media

پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جاری ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ جیمز وینس نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

 

پشاور زلمی کو پہلی کامیابی محمد عرفان نے دلائی جنہوں نے کرس لین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور جیمز وینس کے درمیان82 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جسے محمد عمران نے ختم کیا۔ محمد عمران نے ان فارم بلے باز محمد رضوان کو 41 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

 

جیمز وینس نے 55 بالز پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

code>

 

جوابی اننگز میں کامران اکمل اور امام الحق نے پشاور زلمی کو اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔ کامران اکمل 37 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے۔

 

ون ڈاؤن آنےو الے بلے باز ٹام کوہلر کیڈمور نے امام الحق کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ پشاور زلمی کے دوسرے آؤٹ ہونےو الے بلے باز امام الحق تھے جو رن آؤٹ ہوئے۔ باؤنڈری لائن پر کارلوس بریتھویٹ کی شاندار تھرو  کی وجہ سے رن آؤٹ ہو گئے۔

امام الحق کے بعد آنے والے بلے باز شیفن رتھرفورڈ نے 6 بالز پر 15 رنز بنائے۔

<c

میچ کے 17 ویں اوور میں ہی شاہنواز دھانی نے ٹام کوہلر کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

 

بعد میں آنے والے بلے بازوں شعیب ملک اور حیدر علی نے شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل ہی فتح دلا دی۔

شعیب ملک نے 5بالز پر 11 جبکہ حیدر علی نے 8 بالز پر 24 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

یوں پشاور زلمی نے 194 رنز کا ہدف 4 وکٹیں گنوا کر پورا کر لیا اور تورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت مٰں تاحل کوئی فتح سمیٹنے میں کامیاب نہیں رہی اور انہیں دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

 

پشاور زلمی:

امام الحق، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک ، ٹام کوہلر، شیفن رتھرفورڈ، وہاب ریاض، مجیب الرحمان ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز:

ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کالورس بریتھویٹ ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دہانی پر مشتمل ہے۔

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal