NPG Media

جوبائیڈن انتظامیہ کی میانمار کے مزید 2 جرنیلوں پر پابندیاں عائد

فائل فوٹو

واشنگٹن: میانمار میں ہونیوالی فوجی بغاوت پر دباو بڑھانے کیلئے امریکی انتظامیہ نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ عوامی رائے کیخلاف کام کرنیوالوں کو مزید سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے بھی میانمار کے اعلی عسکری حکام پر پابندی عائد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں جمہوریت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار کی کرسی کو اپنے اختیار میں لے لیا تھا۔ ملک میں مارشل لا لگانے کےبعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

میانمار میں فوج کیجانب سے جمہوریت پر شب خون مارنے اور رہنماوں کو گرفتار کرنے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal