NPG Media

عالمی جوہری ایجنسی کیساتھ معاہدہ، صدر روحانی کو سزا دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو

تہران: اقوام متحدہ اور ایرانی حکومت کےمابین حال ہی میں ہونیوالے معاہدے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایرنی قانون سازوں کیجانب سے حسن روحانی کو سزا دینے کا مطالبات کیے جارہے ہیں۔

عرب میڈٰیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایرانی قانون کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے آئی اے ای اے (بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی) کیساتھ طے پائے جانیوالے معاہدے کا از سرنو جائزہ لیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم  اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین طے پانے والا معاہدہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

روحانی انتظامیہ کو آج سے جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکشن ٹیم کو ایڈیشنل پروٹوکول پر عمل درآمد سے روکنا ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹٰیم کو مقررہ حد سے زیادہ کوئی رسائی نہیں دی جائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal