NPG Media

پاکستان سپر لیگ 6:آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے

Photo Credit: Cricket Addictor

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں آج ایک ہی میچ ہوگا  جس میں پشاور زلمی اور ملتتان سلطانز مدمقابل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کرینگے۔

رپورٹس کے مطابق پشاور اور ملتان دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں 6بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ جس میں سے 4 میچز ملتان سلطان نے جیتے اور جبکہ 2 میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی۔

مملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں ہی اپنا ایک ایک میچ پہلے ہار چکی ہیں اور انکے پوائنٹس صفر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل کے ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ایک بار پھر شاندار فتح حاصل کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے مات دی۔

اس سے قبل ہونے والے پہلے میچ میں لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز نے مسلسل دو فتوحات کے پہلی سیٹ پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

Peshawar-zalmi-vs-Multan-sultans

آج کے ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔  اسکواڈ میں حیدر علی ، کامران اکمل ، ٹام کوہلرکڈمور ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، ڈیوڈ ملر ، مجیب الرحمن ، روی بوپارہ ، شیرفین رودر فورڈ ، عماد بٹ ، امید آصف ، ثاقب محمود ، امام الحق ، محمد عمران ، محمد عرفان ، ابرار احمد ، محمد عامر خان شامل ہیں۔

جبکہ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شاہد آفریدی ، عمران طاہر ، جیمز ونس ، خوشدل شاہ ، ریلی روسو ، شان مسعود ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، کرس لین ، سہیل خان ، محمد رضوان ، کارلوس بریتھویٹ ، صہیب مقصود ، صہیب اللہ ، ایڈم لیتھ ، شاہنواز دھانی ، محمد عمر ، عمران خان سینئر شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal