NPG Media

راہول گاندھی نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ٹریکٹر ریلی نکالی

نیو دہلی: بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ٹریکٹر ریلی نکالی۔

راہول گاندھی کسانوں کے احتجاج میں شرکت کیلئے ریاست کیرالہ پہنچے ، کسانوں کے اجتماع سے خطاب کے بعد ریلی نکالی خود ٹریکٹر چلا کر ریلی کو لیڈ بھی کیا۔ چھ کلو میٹر طویل ریلی میں ہزاروں کسان ٹریکٹرز سمیت شریک ہوئے۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارتی کسانوں کیلئے آواز اٹھا رہی ہے ، صرف مودی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ، بی جے پی کی حکومت زبردستی قوانین کسانوں پر تھوپ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت سے جڑے افراد کو مودی سرکار کی جانب سے قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر مودی نے اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ملک بھر کی فصلوں کو آگ لگا دیں گے۔

اس سے قبل بھارتی کسانوں نے ایک بار بھر پورا بھارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ سے سراپا احتجاج بھارتی کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک بھر کی ٹرین سروس روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

گزشتہ سال 26 مودی سرکار کی جانب سے بنائے جانیوالے متنازع ترین زرعی قوانین کیخلاف تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کسانوں کیلئے ٹول کٹ کی سہولت متعارف کروانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کیلئے بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اُن کے مطالبات تسلیم نے کرتی احتجاج جاری رہے گا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal