NPG Media

پاکستان سپر لیگ6: لاہور قلندر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے مات

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں جاری ہے۔ جس میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ  کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 179 کا ہدف دے دیا ہے۔ کوئٹہ نے مقررہ اوورز کے نقصان پر 6 وکٹیں گنوا کر 178 رنز بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل کی نصف سنچری کی بدولت 178 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے میچ میں ٹام بنٹن کی شکل میں پہلی کامیابی حاصل کی، جنہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ ٹام بینٹن نے 4 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے صائم ایوب کو پویلین بھیج کر کوئٹہ کو مزید مشکلات میں بھیج دیا۔ صائم ایوب نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کرس گیل نے دو کیچز ڈراپ ہونے کے بعد اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کرس گیل کا ایک کیچ احمد دانیال کی گیند جبکہ دوسرا کیچ راشد خان کی گیند پر ڈراپ کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کیچز آغاز سلمان نے ڈراپ کیے۔

میچ کے 14ویں اوور میں حارث رؤف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سرفراز احمد نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ کے 15ویں اوور میں راشد خان نے کرس گیل کو بولڈ کیا۔ کرس گیل نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 فلگ شگاف چھلے شامل تھے۔

میچ کے 18ویں اوور میں احمد دانیال نے اعظم خان کو پویلین بھیج کر کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ اعظم خان نے 13 رنز بنائے۔ 18ویں اوور کے اختتام تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

اننگز کے انیسویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں 17 رنز بٹورے۔

اننگز کا آخری اوور حارث رؤف کرنے آئے جنہوں نے اوور کی دوسری گیند پر بین کٹنگ کو کلین بولڈ کر دیا۔

اننگز کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کی دھواں دار اننگز کی بدولت 178 رنز بنا لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

لاہور قلندرز  فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بولنگ کی بدولت ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔  فخر زمان نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد حفیظ نے 33 بالز پر دھواں دار 73 رنز بنائے۔

فخر زمان کی 82 رنز کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

محمد حفیظ نے دھواں دار 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

محمد حفیظ کا بین کٹنگ کا چھکا:

 

محمد حفیظ کا انور علی کا فلک شگاف چھکا:

 

محمد حفیظ کا عثمان شنواری کا ایکٹرا کور کے اوپر سے چھکا:

 

یہ رواں سیزن کا چوتھا میچ تھا۔ لاہور قلندر نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فخر زمان کو 82 رنز کی شنادار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زاہد محمود سب سے کامیاب بولرز رہے جنہوں نے تین اوورز میں 28 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں لاہور قلندرز نےٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ لاہور قلندر کی جانب سے سلمان مرزا کی جگہ پر حارث رؤف کو لایا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ کی جگہ انور علی جبکہ قیس احمد کی جگہ پہ زاہد محمود کو ٹیم میں لایا گیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین، عثمان شنواری

لاہور قلندرز: سہیل اختر کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، سلمان علی آغا، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal