NPG Media

سپرلیگ سیزن 6:آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے

File Photo

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز ہوچکا ہے۔ اور آج لاہور اور کوئٹہ آمنے سامنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سیزن 6 میں آج کرکٹ کے دیوانوں کو کوئٹہ اور لاہور کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

میچ آج شام سات بجے کراچی کے ینشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ کل پی  ایس کے چھٹے سیزن میں دو میچ کھیلے گئے تھے جس میں پہلا میچ لاہور کا پششاور کا تھا جس میں لاہور کو ایونٹ کی پہلی کامیابی ملی۔ اور دوسرا میچ اسلام آباد اور ملتان کے درمیان ہوا جس میں ملتان کو شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر اعظم کامران اکمل سے بازی لے گئے ہیں جنھوں نے پی سی ایل میں 1537 رنز بنائے ہیں، جبکہ بابراعظم کے مجموعی رن 1540 ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ کے سارے میچ صرف کراچی اور لاہور میں کھیلا جارہا ہے اور پی ایس ایل 6 کے سارے میچزکراچی اور لاہور میں ہونگے۔

پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ 2021 میں مجموعی طورپر 34 میچ کھیلےجائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ  2021 میں ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ چھٹے سیزن کاپہلا مرحلہ 7صرف مارچ تک کراچی میں ہو گا۔

جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہو گا۔

 

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal